ریوڈی جینرو(آئی این پی) فیفا کے جنرل سیکرٹری جرومے والکے نے برازیل فٹبال ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں شائقین کی جانب سے شراب نوشی کرنے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین حد سے زیادہ شراب نوشی کررہے جس کی وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں اور تشدد واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث تشویش ہیکہ شائقین میں نشے کی دھت میں ہنگامہ آرائی شروع کردیتے ہیں۔ ہم نے برازیلی حکام سے درخواست ہے کہ ان افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سختی سے اقدامات کرے۔واضح رہے کہ برازیل نے اسٹیڈیمز میں شراب نوشی پر پابندی عائد کی تھی تاہم فٹبال کی عالمی تنظیم نے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے شراب نوشی کرنے پرچھوٹ دینے پر اصرار کیا۔
فٹ بال ورلڈکپ:سٹیڈیمز میں شائقین کی شراب نوشی پر فیفا کو تحفظات
Jul 05, 2014