ابوجا (سپورٹس ڈیسک) افریقن چیمپئن نائیجیریا پر انٹرنیشنل فٹبال میچز میں پابندی کا خطرہ ہے۔ نائیجیرین عدالت نے قومی فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کابوریا بستر گول کر دیا۔ وزیر کھیل ٹیمی ڈانا گوگو کو نائیجیرین فٹبال فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا۔ فیڈریشن کو ورلڈکپ سے باہر ہونے پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد عدالت کو مداخلت کرنا پڑی۔ اس اقدام کو حکومت کی جانب سے براہِ راست فیڈریشن کے معاملات میں مداخلت تصور کیا جا رہا ہے جس کے باعث فیفا نائیجیرین فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔ ایسے ہی اقدام پر 2010ء میں نائیجیریا کو پابندی کی دھمکی دی گئی تھی مگر بعد میں 2 سال پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے قومی فیڈریشن کیخلاف کرپشن کے ثبوت بھی مانگ لئے ہیں۔
حکومتی مداخلت، نائیجیرین فٹبال ایسوسی ایشن کو پابندی کا خطرہ
Jul 05, 2014