ہارجیت کھیل کا حصہ، امریکی صدر باراک اوباما کی قومی فٹبال کی تعریف

Jul 05, 2014

واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے قومی فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے باوجود تعریف کی ہے۔ انہوں نے کپتان کلنٹ ڈیمپسی اور گول کیپر ٹم ہاورڈ کو ملاقات کیلئے بلایا اور پری کوارٹرفائنل مرحلہ میں بیلجیئم کیخلاف پیش کئے گئے کھیل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔ کھلاڑیوں نے قوم کے دل موہ لئے ہیں اور قومی توقعات بھی ناقابلِ بیان ہیں۔ ٹیم پر فخر ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں