پاکستان ٹیلیویژن کی سحری اور افطار کی براہِ راست نشریات جاری

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن کی سحری اور افطار کی براہ راست  نشریات جاری ہے پروگرام کے میزبان محمد نورالحسن اور جگن کاظم ہیں یہ پیشکش قیصر شریف کی ہے روح رمضان کی ٹرانسمشن سات مختلف سیگمنٹس پر مشتمل ہے جس میں کچن کائونٹر ، خطاطی ، ہیلتھ ٹپس ، پوشاک ، کڈز کارنر ، کوئز ، روزہ کشائی  وغیرہ وغیرہ۔ گذشتہ روز سحری اور افطاری کے پروگراموں میں جن علماء نے شرکت کی ان میں اوریا مقبول جان، علامہ شہزاد مجددی ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، پروفیسر سعد صدیقی ، سید جنید غزنوی اور ممتاز سالک کے نام شامل ہیں۔ ان نابغہ عصر علماء نے پروگرام کی وساطت سے روزہ اسکی اہمیت ، افادیت ، فیوض و برکات پر منفرد انداز میں روشنی ڈالی اس سے ناظرین اپنے علم وعمل کیلئے استفادہ کرتے ہیں سحری اور افطاری کے پروگراموں میں جن ثناء خوان مصطفی نے پرفارم کیا ان میں حنا نصر اللہ، سید زبیر ، سید زبیب مسعود،حافظ نور سلطان کے نام شامل ہیں خطاطی کیلئے محمد کاشف، ظاہر خورشید ، شفقت علی اعوان کے درمیان مقابلہ ہوا اور ججز کے فرائض خورشید عالم گوہر اور یاقوت  نے نبھائے۔

ای پیپر دی نیشن