پشاور (صباح نیوز) پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کے تہہ خانے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔ ڈیڑھ ماہ قبل نوجوان کو یونیورسٹی ٹائون سے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ایک اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔