کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا کپڑا اور دیگر سامان جل گیا

Jul 05, 2015

کراچی(آئی این پی ) سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ ہفتہ کو سائٹ ایریا میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں