جموں (کے پی آئی) جموں میں تعینات بھارتی فوج کی 16ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکری تنظیم داعش آزاد کشمیر میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ نوشہرہ راجوری کے جھانگر علاقے میں ایک تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوے لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے دعوی کیا کہ داعش آزاد کشمیر میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔ فوجی کمانڈر نے کہا فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسکے لئے تیار بھی ہے۔ سرحد کے اس پار عسکریت پسندوں کا بنیادی ڈھانچہ برقرار ہے اور ان کے تربیتی مراکز بدستور متحرک ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ پیر پنچال رینج کے اس پار عسکریت پسندوں کے 36لانچنگ پیڈ قائم ہیں۔