لاہور (نمائندہ سپورٹس)یلجیئم میں جاری ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلزمقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ۔ پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں ساتویں پوزیشن کیلئے آج آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں بھارت کا مقابلہ برطانیہ جبکہ پانچویں پوزیشن کیلئے میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہو گا۔ ب اور دو ٹاپ ٹیموں آسٹریلیا اور بیلجیئم نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے فائنل سمیت تیسری، پانچویں اور ساتویں پوزیشنز کیلئے میچز بھی آج اتوار کو کھیلے جائیں گے، تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت کا مقابلہ برطانیہ، پانچویں پوزیشن کیلئے ملائیشیا کا مقابلہ آئرلینڈ جبکہ ساتویں پوزیشن کیلئے پاکستان کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی بار اولمپکس گیمز تک رسائی حاصل کرنے سے محروم رہی ہے۔
ورلڈ ہاکی لیگ،پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں ساتویں پوزیشن کیلئے آج مدمقابل ہوں گی
Jul 05, 2015