پیرو نے پیرا گوئے کر ہرا کو کوپا امریکہ 2015 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

Jul 05, 2015

سان تیاگو (اے پی پی) پیرو نے کوپا امریکہ فٹ بال 2015 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پوزیشن میچ میں پیرو کی ٹیم نے پیراگوئے کو 2-0 سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق چلی میں جاری کوپا امریکہ کپ کی تیسرے پوزیشن کے میچ میں پیرو کی ٹیم نے پیراگوئے کو آئوٹ کلاس کر دیا اور میچ بآسانی 2-0 سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اے کارریلو اور پی گریرو نے گول سکور کئے۔

مزیدخبریں