پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آزاد ہاکی بورڈ بنانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے :ریاض پیرزادہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرح ایک آزاد ہاکی بورڈ بنانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے ،بورڈ بننے سے پیسہ آئے گا تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی ۔  ہفتہ کو اولمپکس کولیفائنگ رائونڈ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی پر اولمپینز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی طرح ہاکی بورڈ بھی بنایا جائے جس پر وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ ہاکی بورڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اس کے بننے سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی اور پیسہ بھی آئے گا ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے ہی گفتگو کر تے ہوئے سابق اولمپینز سمیع اللہ نے کہا کہآزاد ہاکی بورڈ بنانے کی حمایت کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں آپریشن کلین اپ کیا جائے اور فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کو مستعفی ہونا چاہیے ، اگر ایسا نہ وہوا تو ہاکی فیڈریشن کے خلاف تحریکیں چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی جیسے قومی کھیل کی بہتری کیلئے وزیراعظم سے بھی ملیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...