کراچی (نمائندہ نوائے وقت) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اینٹی موبائل کرائم سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ سیل کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کریں گے جبکہ ڈی ایس پی رینک کا افسر سیل کا انچارج ہوگا ۔