قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے جزیرہ نما علاقے سینائی کے نواح میں ایک مکان پر شیل گرنے سے خاتون 2 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔حملوں میں 25 جنگجو مارے گئے ادھر صدر الفتاح السیسی نے اچانک علاقے کا دورہ کیا۔ فوجیوں نے ریلی نکالی۔ انہوں نے کہا میں بہادر فوجیوں کو جو ہمارے ہیرو ہیں کو سلام کرتا ہوں۔ فوجی بیس کے دورے پر انہوں نے دہشتگردوں سے پکڑے گئے ہتھیاروں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر کہا ابھی دہشتگردوں کی نعشیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے وطن کیلئے قربانی دینے والی ہر ماں، بچے کو سلام کیا۔
مصر: جزیرہ نما سینائی ‘ حملے ‘ شیلنگ، خاتون 2 بچے جاں بحق‘25 جنگجو مارے گئے
Jul 05, 2015