توانائی بحران اور مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا دی: ساجد میر

Jul 05, 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سنیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ توانائی بحران اور مہنگائی نے پوری قوم کی زندگی اجیرن بنا دی۔ حکومت سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔ بڑی پارٹیوں میں نقب زنی ملک کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ پھر سے اپنے مہروں کو آگے لانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام سیالکوٹ میں افطار ڈنر سے خطاب اور بعدازاں میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں