لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے نائب صدر عامر نواب خان نے کہا ہے کہ 35پ نکچرز والے جھوٹ نے عمران خان کو ایکسپوز کر دیا۔ جھوٹ کی سیاست کاسکہ زیادہ دیر تک نہیں چلتا۔ جوڈیشل کمشن میں پی ٹی آئی والے اپنے الزامات کے حوالے سے ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے ۔عمران خان کی منفی سیاست کے نتیجہ میں پی ٹی آئی بری طرح پٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقیات سے عاری سیاست نہ کریں کیونکہ پاکستان ان کے شوق اقتدار کیلئے نہیں بنایا گیا۔