یونان میں معاشی بحران سے نکالنے اور بین الاقوامی بیل آؤٹ پیکیج کی شرائط قبول یا مسترد کرنے کے لیے ریفرینڈم میں ووٹنگ کا عمل جاری

Jul 05, 2015 | 16:21

خصوصی نامہ نگار

یونان میں ہونے والے ریفرنڈم میں ایک کروڑیونانی حق رائےدہی کااستعمال کر رہے ہیں،ملک بھر میں بنائے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرز قطاروں میں کھڑے ہوکر ہاں یا نہیں کے انداز میں ووٹ ڈال رہے ہیں،ریفرنڈم کےحتمی نتائج کااعلان اگلےاتوارتک متوقع ہے، جبکہ ریفرینڈم کے پہلے نتائج شام تک آنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں،یونان میں بائیں بازو کی سخت گیر جماعت کی حکومت نے عوام سے قرض خواہوں کی شرائط کو مسترد کرنے یعنی ’نہیں‘ پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریفرینڈم میں ’نہیں‘ کی جیت ہوتی ہے تو یونان یورو زون سے نکل جائے گا،یونان کے بیل آؤٹ پیکیج پر ریفرینڈم سے پہلے دارالحکومت ایتھنز میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کو ہزاروں افراد نے شرائط کے حق اور اس کی مخالفت میں جلوس نکالےتھے-

مزیدخبریں