سابق ایم پی اے یوسف کسیلیہ نے مستحق خواتین میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے

گگو منڈی( نامہ نگار)مستحق خواتین میں جہیز فنڈکے چیک تقسیم کیے گئے ۔گزشتہ روز سابق ایم ۔پی۔ اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چار غریب اور مستحق خواتین کو جہیز فنڈ کی مد میں بیس بیس ہزار روپے کے چیک دیئے گئے چیک چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور ملک رضااعوان نے تقسیم کیے اس موقع پر چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور مستحق خواتین کی امداد کے لیے درجنوں سکیمیں شروع کی گئی ہیں جن میں جہیز فنڈ اور زکواۃبھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی آ بادی 51فیصد ہے اور حکومت آ بادی کے اس بڑے حصے کو کبھی نظر انداز نہیں کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن