چینی کیمونسٹ پارٹی کے وفد کا مسلم لیگ(ن) لاہور کے دفتر کا دورہ، ارکان اسمبلی سے ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی جمہوریہ چین کی حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی کے 5رکنی وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنٹر فار انٹر نیشنل ایکسچینج ’’مسٹر این یوئے جن‘‘ کی سر براہی میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر پرویز ملک ، شائستہ ملک ایم این اے اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے ان کا استقبال کیا، اور چائینی وفد کو پارٹی کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، میری گل، سید توصیف شاہ، نذیر سواتی، سعدیہ تیمور رابعہ فاروقی اور چوہدری علی عدنان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ کیمونسٹ پارٹی کے وفد کے سر براہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی صدیوں پرانی ہے۔

ای پیپر دی نیشن