برمنگھم (نیٹ نیوز) برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی شخص کو رواں سال کے آغاز میں برمنگھم جانیوالی ایک پرواز کے دوران ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگانے پر 10 ہفتے قید کی سزا سنا دی گئی۔ برمنگھم کے رہائش شہراز سرور کو برمنگھم کرائون کورٹ نے سزا سنائی۔ 38 سالہ شہراز پہلے دوران پرواز سوتا رہا، پھر اچانک اٹھ کر تولیہ پھینکا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہراز پریشان تھا، پرواز ہچکولے کھا رہی تھی۔