کراچی (نوائے وقت رپورٹر) کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں حساس ادارے اور ٹی وی نے مشترکہ کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں راکٹ لانچر، ایل ایم جی، ایس ایم جی اور باردو شامل ہے۔ اسلحہ شہر میں بڑی تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔ اسلحہ ایک گھر کے تہہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔
کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملیر سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
Jul 05, 2016