کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں سکیورٹی اداروں نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر کارروائی کرکے ایک خاتون سمیت داعش کے 6 دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے کویت کے ائر پورٹ، تیل کی ریفائنریز، شاپنگ مال میں خود کش دھماکے کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جس سے کویت بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر دوسرے ملزمان جس میں دو سگے بھائی مبارک فہد مبارک،عبداللہ مبارک محمد .ماں بیٹا حفصہ عبداللہ طلال نایف راج اور علی محمد عمر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے خودکش جیکٹیں کلاشنکوف ہینڈ گرنیڈ، داعش کا لٹریچر ملا ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ داعش کے ساتھ منسلک ہیں کویت میں عید کے روز اور چھٹیوں میں مساجد اور پبلک مقامات پر دہشت گردی کرنی تھی۔