پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے میں ایک خواجہ سرا کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔ خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے سرگرم آرزو کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی۔ خیبر پی کے ٹرانس ایکشن الائنس کے مطابق آرزو سرکاری ملازم اور الائنس کا ایک رکن ہے۔ اس کو دھمکیوں کی فون کالز موصول ہو رہی تھی۔ آرزوکو اس سے قبل فائرنگ کرکے زخمی کیا جا چکا ہے۔ مشتبہ افراد آرزو سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تاہم پولیس نے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں رہا کر دیا تھا۔