فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عید کیلئے کپڑے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ساندل بار کے علاقہ چک نمبر 30ج ب کے رہائشی صادق کے گھر میں غربت اور فاقوں کا دور دورہ تھا اسی دورا ن اس کے 25سالہ بیٹے فاروق نے عید کے لئے کپڑے طلب کئے جس پر ہونے والے جھگڑے کے دوران فاروق نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں‘ متاثرہ نوجوان کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔