خودکش دھماکوں پر پاکستان سمیت پورا عالم اسلام سوگوار‘ لوگ زاروقطار روتے رہے‘ امہ کو متحد ہونا ہو گا‘ مشکل گھڑی میں سعودی عرب کیساتھ ہیں : نوازشریف

خودکش دھماکوں پر پاکستان سمیت پورا عالم اسلام سوگوار‘ لوگ زاروقطار روتے رہے‘ امہ کو متحد ہونا ہو گا‘ مشکل گھڑی میں سعودی عرب کیساتھ ہیں : نوازشریف

لاہور(خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور دوسرے دو شہروں میں بد بخت عناصر کی جانب سے کئے گئے خودکش دھماکوں پر پاکستان سمیت پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔دھماکوں کی اطلاعات ملنے پر پاکستانی عوام میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ مدینہ منورہ سے قلبی لگاﺅ کے باعث کئی لوگ فرط جذبات سے زارو قطار رونے لگے اور حملہ آوروں کے اس نا پاک اقدام کی پر زور مذمت کی۔ خاص طور پر سعودی عرب میں ان گھناﺅنے واقعات پر آنکھیں اشکبار تھیں۔ اس حوالے سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور تمام مسلمانان عالم نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کھل کر ان واقعات کی مذمت کریں۔اس بات کا بھی کھل کر اظہار کیا گیا کہ حرمین مقدس کی حفاظت کے لئے وہ اپنی جانوں سمیت سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جو ناپاک نظر اس جانب اٹھے گی وہ آنکھ پھوڑ دی جائیگی۔ تمام مسلمان جسد واحد کی طرح حرم پاک کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ،عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف نے دھماکوں کی مذمت کرتے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کرب کی اس گھڑی میں سعودی عرب اور عوام کے ساتھ ہیں۔ عالمی سطح پر دہشت گردی میں تیزی کا باعث تشویش ہے عالمی برادری کو دہشت گردی کے اسباب کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے۔ دہشت گردوں کو وقت سے پہلے کچل دیا جاتا تو یہ واقعات نہ ہوتے۔ دہشت گردوں کیخلاف عوام کو ایک ہونا ہو گا۔ مفتی نعیم نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں یہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ امیر جماعة الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے سعودی عرب میں ہونےو الے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب میں خودکش حملے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے خودکش حملے منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ جو لوگ ان حملوں میں ملوث ہیں وہ یقینا دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے اور اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں دیگر مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی قتل و غارت گری پروان چڑھانا چاہتی ہیں۔ مسلم ممالک کو متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ (ق) لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سعودی عرب میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے سعودی عرب میں خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ عرب لیگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
رہنما/ مذمت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...