اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے مردم شماری نہ کرانے کا از خود نوٹس لے لیا ہےسیکرٹری شماریات اور اٹارنی جنرل کو 15 جولائی 2016 ءکیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 18 سال سے مردم شماری کیوں نہیں کرائی جا رہی، تاخیر کی کیا وجہ ہے۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری شماریات اور اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔ اٹارنی جنرل اور سیکرٹری شماریات کو 15جولائی کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس/ نوٹس
18 سال سے مردم شماری کیوں نہیں کرائی‘ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس....سیکرٹری شماریات اور اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی
Jul 05, 2016