راولپنڈی(آئی این پی ) پولیس کو اڈیالہ روڈ پر واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کی 2 بیٹیوں کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئیں ہیں ۔ راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر ڈھوک پہاڑیاں میں اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نعشیں برآمد کیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے نعشوںکو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مرنے والے میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں ہیں۔ جن کی شناخت گھر کے سربراہ شیر افضل اور اس کی اہلیہ آسیہ سے ہوئی ہے جبکہ ان کی بیٹیوں میں 18 سالہ شیما بی بی اور 14 سالہ عیزہ بی بی شامل ہیں۔ گھر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
راولپنڈی قتل