لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے عید کے ایام کے دوران بدھ سے جمعہ تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 36 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان کوہاٹ ڈویژنح مظفر آباد، میرپور میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کیساتھ بارش ہوئی۔
عید کے ایام / بارش
فطرانہ فی کس 100 روپے، نماز عید
سے قبل ادائیگی واجب ہے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نماز عیدالفطر کی ادائیگی سے قبل فطرانہ کی ادائیگی واجب ہے اہل سنت اور فقہ جعفریہ کے مطابق ا مسال صدقہ فطر100روپے فی کس ادا کیاجائےگا۔اہل سنت کے جید علماءکے مطابق گندم کے نصاب سے100 روپے،جوکے نصاب سے320،کھجور کے نصاب سے600 ،کشمش کے نصاب سے1200 روپے اورمُنقہ کے نصاب سے1520روپے فی کس فطرہ ادا کیاجائے۔ 30دن کا فدیہ صوم گندم کے نصاب سے 3 ہزار روپے، جوکے نصاب سے9600روپے،کھجور کے نصاب سے 18ہزار، کشمش کے نصاب سے 36ہزار،اور مُنقہ کے نصاب سے 45600روپے اداکرناہوںگے۔جبکہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنےوالے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔جوکہ اوسط قیمت 100روپے ہے۔جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنےوالے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریںجوکہ اوسط قیمت تقریباً 300 روپے بنتی ہے۔عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے اور عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنےوالے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے ۔اہل سنت علماءکرام کے مطابق فطرانہ اداکرنےو الے اصحاب اپنی مالی حیثیت کے لحاظ سے مذکورہ اجناس کی کوالٹی کے مطابق قیمت معلوم کرکے صدقہ الفطر اداکریں۔
فطرانہ