5 جولائی کو ڈکٹیٹر ضیاءنے عوامی راج پر شب خون مارا ، غنو ی ٰ بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے 5جولائی 1977ءکو ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا آمرضیاءکی جانب سے تختہ الٹنے اور ماورائے آئین و قانون تاریخ کے بدترین مارشل لاء کے نفاذ پر ملک بھر میں منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر قوم بالخصوص کارکنان پیپلز پارٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ دن مار وطن کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا جب عوامی راج پر شب خون مارا گیا اور بدترین آمریت کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ نہ صرف شہید بھٹو کے عوامی راج کو ختم کیا گیا بلکہ سامراجی آقاﺅں بالخصوص امریکا کی ایما پر شہید بھٹو کا عدالتی قتل بھی کیاگیا اور انہیں ایک جھو ٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کرکے تخت دار پر لٹکا یا گیا ‘ در حقیقت یہ ایک فرد کو نہیں بلکہ جمہوری اقدار ‘ آزادی اور خود مختاری کی امنگ رکھنے والے دنیا بھر کے عوام کے نقیب مسلم امہ کو دنیا کی تیسری طاقت کے طور پر ابھارنے کی جدوجہد کو تختہ دار پر چڑھایا گیا غنویٰ بھٹو نے کہاکہ شہید بھٹو کی شہادت کے بعد رونما ہونے والے واقعات نے یہ بات ثابت کردی کے شہید بھٹو بین الاقوامی اور قومی سطح سے ہٹادیئے جانے کے نتیجہ میں نہ صرف پاکستان بلکہ تیسری دنیا بشمول مشرق وسطیٰ ‘ افغانستان و دیگر پس ماندہ ممالک پر سامراجی بالخصوص امریکی قوتوں نے قبضہ کرلیا غنویٰ بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو کی شہادت کے بعد بالخصوص پاکستان کو سامراجی قوتوں کی کالونی اور غیر ملکی دہشتگردوں کی آما جگاہ بنادیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن