کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا امریکہ سے خیرخواہی کی امید و توقع رکھنا نہایت بے وقوفی ہے کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دئے جانے والے بھارت امریکہ اعلامئے کے بعد امریکہ کے ناپاک عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیںاور اگر حکمرانوں نے اس مذموم اعلامئے سے بھی سبق نہیں سیکھا تو قوم کی اس سے بڑی بد قسمتی اور کوئی نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں راجہ محمد انور ایڈوکیٹ، ڈاکٹر عبدالرحیم اور ریحان احمد خان کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھار ت کی ریا ستی دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔
امریکہ سے خیرخواہی کی امید بے وقوفی ہے‘ طارق مدنی
Jul 05, 2017