انٹےکا (سپورٹس ڈےسک )ہندوستان کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز کے خلاف سست ترین بیٹنگ کے سبب اتہائی تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر زور دیا جا رہا ہے لیکن اس موقع پر سابق آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے انہیں خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے میچ میں تو دھونی نصف سنچری بنانے کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے لیکن تیسرے ون ڈے میں انہوں نے 78 رنز کی شاندار باری کیل کر انڈیا کو اچھے مجموعے تک رسائی دلائی تھی۔اس اننگز کے دوران ہی انہوں نے نو ہزار 410 رنز بنانے والے ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز کا اعزاز بھی چھین لیا تھا۔دھونی اب تک نو ہزار 496 رنز بنا چکے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والےک وکٹ کیپر بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جہاں ان سے اوپنر صرف سری لنکن عظیم بلے باز کمار سنگاکارا ہیں۔گلکرسٹ نے دھونی کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ رنز کی دوڑ میں مجھے پچھے چھوڑنے پر مبارکباد۔ یہ سب وقت کی بات ہے۔