لندن (آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور اینڈریو گرفتھس کو اس کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے اینڈریو گرفتھس جلد ہی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس کے دیگر عہدیداران منتخب کریں گے۔اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا جائے گا۔ اسی طرح برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد اقوام متحدہ میں بھی بھیجا جائے گا ۔
برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی قائم،اینڈریوچئیرمین منتخب فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا فیصلہ
Jul 05, 2017