تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش ناکام ہوگی: پرویز ملک

Jul 05, 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا کہ عمران جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں، گمراہی پھیلانے سے عمران خان کے دوستوں اور پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش ناکام ہوگی۔ منتخب حکومت کمزور ہوئی تو ملک انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ عمران خان سیاسی جنگ میں شکست کھا کر فوج اور عدلیہ کو پکارتے ہیں۔ عمران خان ساری جماعتوں کا کچرا جمع کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کارکنوں اور رعہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ ڈپٹی میئر میاں طارق، عامر خان، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں