ٹریفک وارڈن خلاف ورزی پر شہریوں سے پرسکون لہجے میں بات کریں:رائے اعجاز، ٹی وی اداکار راشد محمود نے بھی خطاب کیا

لا ہور (نامہ نگار)چیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمدنے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں شہریوں سے پُرسکون لہجے میں بات کر کے ذمہ دار پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں گلبرگ سرکل میںتعینات ٹریفک وارڈنز کیلئے منعقد کیئے گئے اخلاقی تربیت کے خصوصی سیشن کے دوران لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹی وی اداکار راشد محمود اور ہلالِ احمر کی آفیسر ڈاکٹر فوزیہ بھی موجود تھی۔ ادارکار راشد محمود نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن