ایرانی کمپنی کو سندھ میں 49.5 میگاواٹ ونڈ پاور منصوبہ کیلئے لائسنس جاری

کراچی (آن لائن)پاکستان نے ایرانی کمپنی کو سندھ میں 49.5میگاواٹ ونڈپاور منصوبے کیلئے لائسنس جاری کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکڑک پاور ریگولیڑی اتھارٹی نیپرا نے پیر کے روز ایران پاک ونڈ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کو 20سال کیلئے بجلی کی پیداور کا لائسنس دینے کا اعلان کیا تھا اس منصوبے کے تحت30جون 2019تک بجلی کی کمرشل سطح پر پیداوری ہدف حاصل کرلیاجائے گا جبکہ اس منصوبے پر 1.8ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کی مرکزی سپانسر کمپنیوں میں ہمسایہ ملک کی ایران پاور اینڈ واٹرایکو ئپمنٹ اینڈ سروسز ایکسپورٹ کمپنی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے پلینٹ گروپ اور طفیل گروپ شامل ہیں۔ واضح رہے اس وقت ملک میں تقریباً 13ایسے منصوبے لگائے گئے ہیں جن سے 650میگاواٹ بجلی کی پیدوار حاصل کی جارہی ہے جبکہ 1400میگاواٹ کے اسی نوعیت کے 25منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...