جنونی مودی کے اقدامات سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو گا: متحدہ جہاد کونسل

مظفرآباد (اے این این) متحدہ جہاد کونسل کے مرکزی رہنما اور انصار الامہ جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جانے دیں گے، برہان مظفر وانی اور سجاد افغانی شہید سمیت ہزاروں شہداء کا خون انتہائی قیمتی ہے ہم نے ان کے خون سے وفا کرنی ہے اور ان شہداء کے خون کی برکت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی قریب تر ہے۔ جنونی مودی کے اقدامات کشمیر کی آزادی اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب اور ذریعہ بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن