قومی ہاکی ٹیم کے سفیر کھلاڑیوں کا موجودہ مینجمنٹ کیساتھ کھیلنے سے انکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ کے زیر سایہ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ بعض سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جھوٹی انا نے پاکستان کے قومی کھیل کو سخت نقصان پہنچایا ہے جس کی تلافی نہیں کی جا سکتی ہے۔ فیڈریشن کے اعلٰی عہدیداران نے اگر اب بھی مینجمنٹ کو برقرار رکھا تو نوجوان کھلاڑی قومی کھیل کی طرف نہیں آئیں گے۔ فیڈریشن نے اگر ایسا نہ کیا تو مزید کھلاڑی بھی باغی لسٹ میں شامل ہو جائیں گے جس کے بعد فیڈریشن کی مشکلات میں اضافہ ہو جائےگا۔ پی ایچ ایف کسی باصلاحیت کوچ کو ٹیم کی ذمہ داری سونپے۔ ٹیم مینجمنٹ میں پسند اور نا پسند کی بنا پر پہلے ہی کھلاڑی غیر ملکی شہریت لے رہے ہیں اور موجودہ وقت میں ٹیم میں پچاس فیصد کھلاڑیوں نے غیر ملکی شہریت حاصل کر لی ہے اور مزید تیس فیصد نوجوان کھلاڑی اس کوشش میں ہیں ۔کہ کسی طرح انہیں بھی غیر ملکی شہریت مل جائے تاکہ بین الاقوامی لیگز میں شرکت کے لیے انہیں پی ایچ ایف انتظامیہ کی من سماجت نہ کرنی پڑے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...