لاہور ( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد تو ان سے بہتر کوئی کوئی چوائس موجود نہیں تھی وہ مختلف سطح پر کپتانی کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ ٹونٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ایک فائٹر اور جارحانہ مزاج کے کرکٹر کو کپتان بنانے سے ٹیم کی ہر فارمیٹ میں کارکردگی بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران کئی میچز میں سرفراز احمد کے بروقت اور بہترین فیصلوں کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی ملی ہے۔ کپتان کے لیے پلینگ الیون کا انتخاب سب سے اہم ہوتا ہے مستقبل میں سرفراز کو اس شعبے میں بہتر فیصلے کرنا ہونگے۔ گراونڈ میں ٹیم کو کپتان ہی لڑاتا ہے اسے اپنے فیصلے میرٹ پر کرنا ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ سرفراز احمد کے کپتان بننے سے ملکی کرکٹ میں بہتری آئیگی۔
چیمپئنز ٹرافی میں فتح سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے آئندہ میچز میں وہ بہتر اعتماد کیساتھ کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ وہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ کپتانی کے آغاز میں ایک بڑی فتح ملی ہے اس کامیابی کے بعد ان سے وابستہ توقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہیں ایک مضبوط ٹیم بنانے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔
سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس میں کپتان بنانا درست فیصلہ ہے: صلاح الدین صلو
Jul 05, 2017