لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے رواں سال نومبر یا دسمبر میں سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دیا تو پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نا رہا لیکن پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ سری لنکا کی ساری توجہ متحدہ عرب امارات میں مکمل سیریز کھیلنے پر ہے اور پاکستان میں میچز کھیلنے سے متعلق صرف ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔ کرکٹ سری لنکا نے پاکستان میں مختصر دورانئے کے میچز کھیلنے کی حامی نہیں بھری ہے اور پاکستان میں میچز کھیلنے کیلئے سری لنکا سے صرف ابتدائی بات ہوئی ہے جبکہ پی سی بی نے کبھی بھی یقینی طور پر نہیں کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔ سری لنکا کیخلاف سیریز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلی جائےگی۔ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان منصوبہ بندی جاری ہے اور اگر ورلڈ الیون کا دورہ ہوا تو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز صرف 2 میچوں تک مشتمل ہو گی جبکہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ہی دوسری ٹیموں سے مذاکرات کر کے انہیں پاکستان آنے پر رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شہریار خان نے تصدیق کی کہ پی سی بی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ رواں برس اپنی ٹیم کو کچھ ٹی 20 میچ کھیلنے کے لیے لاہور بھیج دے۔ا آئرلینڈ کی ٹیم کو مدعو کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے اخراجات بھی ہم برداشت کریں ۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد صورتحال بدل جائے گی ۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سے انکار،بورڈ سے بات چیت جاری ہے: شہریار
Jul 05, 2017