پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرحدی علاقہ بابو سر ٹاپ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے خیبر ایجنسی کے 3 نوجوان دوست جاں بحق ہوگئے، امدادی ٹیموں نے لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ناران کے علاقے بابوسر ٹاپ پر تیز بارش اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی نمبر ایل ای ڈی 6922 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری میں جاگری۔بارش اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم کافی جدوجہد کے بعد گاڑی میں موجود افراد کی لاشیں نکال کرچلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صورت شاہ، امین شاہ اور احسان اللہ شامل ہیں جن کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے سیر و تفریح کےلئے گلگت بلتستان گئے تھے جہاں سے واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا۔
تین جاں بحق