راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) فرنٹ نیشنل پاکستان کی چیئر پرسن محتر مہ حناءمنظور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد بھی حکومت عام شہریوں کےلئے اشیاءخوردونوش پر سبسڈی برقرار رکھے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر عام استعمال کی اشیاءدستیاب تھیںان بازاروں کو جار ی رہناچاہئے صرف ایک ماہ کےلئے شہری حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ پورا سال شہری حکومت کی ذمہ داری ہیں ، مہنگائی کم کر نے کےلئے طلب اور رسد کو متوازن کیا جائے متعلقہ سرکاری محکموں کو کڑی نگرانی کا حکم دیا جائے۔