”بھارتی جیلوں میں قید 5 پاکستانی شہریوں تک سفارتی رسائی کیلئے دوسرا خط“

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارتی جیلوں میں قید اپنے پانچ شہریوں تک سفارتی رسائی مانگ لی ہے تاہم بھارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا جا رہا ۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق60 سالہ کھوجو بھیل، 10 سالہ نریش بھیل، 12 سالہ دھرمی بائی، 75 سالہ چندو بھیل اور اسکی بیوی 70 سالہ دھائی بائی بھیل بھارت میں گرفتار ہیں۔ان کا تعلق تھرپارکر سندھ سے ہے ۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے 7 جون کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندو خاندان تک قونصلر رسائی کے لئے متعلقہ بھارتی حکام کو خط لکھ دیا تھا لیکن بھارتی وزارت خارجہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، جس پر پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ کو دوبارہ خط لکھ کر قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن