پاکستان سے کیسے نمٹنا ہے، کسی کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں‘ ارون جیٹلی کی درفنطنی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے اس بارے میں کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات دن بدن بہتر ہوتے جا رہے ہیں عسکریت پسندوں کے خلاف مضبوط اور مستحکم انداز سے کارروائیاں جاری ہیں۔ تشدد سے کوئی مسئلہ حل ہونے والا نہیں اور اس بات سے مرکزی حکومت بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ملک ہے اور ہماری حکومت اور افواج کافی صبر و تحمل سے کام لے رہی ہیں کہ ہمارا پڑوسی متاثر نہ ہو جائے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت کمزوری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کو بدلا جا سکتا ہے ہمسایوں کو نہیں۔ بھارت اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے لئے اپنے خیالات رکھتا ہے تاہم ہمارے پڑوسی ملک کو نیکی راس نہیں آتی تو یہ بھارت کا قصور نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن