مستونگ (نیشن رپورٹ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 نامعلوم حملہ آوروں نے لیویز کے اہلکار کو گولی مار کر شہید کر دیا اور فرار ہو گئے۔ لیویز اہلکار رسالدار گل محمد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر سے نکل رہا تھا۔ وزیر بلوچستان ثناء اللہ زہری نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
مستونگ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید
Jul 05, 2017