کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن میں دھاتی ٹکڑے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے دھاتی ٹکڑوں کی وجہ سے ایک ماہ میں اے ٹی آر طیارے کے تین انجن ناکارہ ہو گئے انجن خراب ہونے سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے پی آئی اے نے انجن میں دھاتی ٹکڑوں سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انجن میں دھاتی ٹکڑے پائے جانے کا پہلا واقعہ جون اور دوسرا واقعہ ایک روز پہلے پیش آیا دھاتی ٹکڑوں کے باعث انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔ دھاتی ٹکڑوں کی نشاندہی ہینگر میں معمول کی چیکنگ کے دوران ہوئی بہاولپور سے آنے والے طیارے کے دونوں انجنوں میں دھاتی ٹکڑے پائے گئے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں دھاتی ٹکڑے پائے جانے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی نہیں کہہ سکتے جان بوجھ کر کیا گیا یا حادثہ ہے۔ گراؤنڈ پر موجود طیاروں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا انجنیئرنگ ایریا میں کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن میں دھاتی ٹکڑے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے دھاتی ٹکڑوں کی وجہ سے ایک ماہ میں اے ٹی آر طیارے کے تین انجن ناکارہ ہو گئے انجن خراب ہونے سے پی آئی اے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے پی آئی اے نے انجن میں دھاتی ٹکڑوں سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انجن میں دھاتی ٹکڑے پائے جانے کا پہلا واقعہ جون اور دوسرا واقعہ ایک روز پہلے پیش آیا دھاتی ٹکڑوں کے باعث انجن کے بلیڈ ٹوٹ گئے۔ دھاتی ٹکڑوں کی نشاندہی ہینگر میں معمول کی چیکنگ کے دوران ہوئی بہاولپور سے آنے والے طیارے کے دونوں انجنوں میں دھاتی ٹکڑے پائے گئے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں دھاتی ٹکڑے پائے جانے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی نہیں کہہ سکتے جان بوجھ کر کیا گیا یا حادثہ ہے۔ گراؤنڈ پر موجود طیاروں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا انجنیئرنگ ایریا میں کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ دریں اثنا قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کا طیارہ گرانے کی مبینہ سازش ناکام بنا دی گئی۔ پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کیخلاف مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کو اے ٹی آر کی چیکنگ کے دوران انجن سے نٹ بولٹ اور سٹیل وائر آلات ملے ہیں۔ حکام کے مطابق طیارہ اگر بغیر معائنے کے روانہ ہو جاتا تو کوئی المناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا ، پی آئی اے کے انجینئر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سازش کو ناکام بنا دیا۔ پی آئی اے کی ویجیلینس ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔