بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے:چیف الیکشن کمشنر

Jul 05, 2017

اسلام آباد(آئی این پی) پی ایس 14ضمنی انتخابات پر دائر درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ متحدہ پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی۔ سردار رضا خان نے کہا کہ بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ایس14ضمنی انتخابات کے حوالے سے سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں ہوئی۔سماعت میں فوج کی تعیناتی،پولنگ کی تبدیلی، بائیو میڑک مشینوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ متحدہ پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سرداررضا خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل ایس اقبال قادری نے موقف اپنا کر منشیات کے 2اڈوں کو پولنگ سٹیشن بنادیا گیاہے۔چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ یہ سرکاری طور پر کس چیز کی عمارت ہے ۔وکیل اقبال قادری نے بتایا کہ یہ سرکاری ڈسپنسری ہے۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا بائیو میٹرک کا استعمال اور فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔ درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں