الیکشن کمشن کا انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے 21 روزہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے اکیس روزہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو ستمبر میں شروع کی جائے گی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے ستمبر میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس اکیس روزرہ مہم کے دوران اساتذہ کرام پر مشتمل عملہ گھر گھر جاکر نئے ووٹرز کا اندراج کرے گا اور وفات پانے والے ووٹرز کو تصدیق کے بعد فہرست سے خارج کرے گا۔ اکیس روزہ مہم مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمشن کی جانب سے قریبی ڈسپلے سینٹر پر نئی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جس سے ووٹر اپنے تصدیق کریگا۔واضح رہے کہ فہرستوں پر نظر ثانی ہر سال کی جاتی ہے ۔پچھلے سال اگست میں انتخابی فہرستوں میں نظرثانی کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...