شریف خاندان سے احتساب نہیں انتقام لیاجارہا ہے: شہاب الدین

Jul 05, 2017

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی الٹی گنگا نہ بہائے الزام بتائے کہ شریف برادران نے کیا جرم کیا
ہے کہ ملکی ترقی جرم ہے تو وہ میاں نواز شریف بار بار کریں گے شریف برادران کے خلاف احتساب نہیں کوئی پرانا انتقام لیا جا رہا ہے ملکی ترقی و خوشحالی ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی۔ الزام خان شریف برادران پر جھوٹے الزم لگانا بند کرے ن لیگی کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں