5جولائی کو آمر نے جمہوریت کی بساط لپیٹی تھی: عدنان اصغر

Jul 05, 2017

لاہور (خبرنگار) مرکزی رہنما پیپلزپارٹی چودھری عدنان اصغرہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 5جولائی کو یوم سیاہ منائے گی‘ یہ وہ دن ہے جس دن ایک فوجی ڈکٹیٹر نے اپنی آمریت کا استعمال کرتے ہوئے اس ارض وطن کے منتخب اور جمہوری وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کا تختہ الٹا کر ملک میں مارشل لاء نافذ کر دی مگر شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے جمہوریت کا پرچم بلند رکھا اور آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

مزیدخبریں