لاہور کے علاقے لکشمی چوک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے کہاکہ طویل بارش سے پانی کھڑا ہونے کے مسائل کوئی نئی بات نہیں ، اس تجربے سے سیکھیں گے ، اللہ سے دعا کریں گے کہ سخت امتحان نہ لے. انہوں نے کہا کہ جی پی او پر سڑک میں شگاف کی تحقیقات کیلئے فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی حکومت کو رپورٹ دے گی . ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ لکشمی چوک بحالی کا منصوبہ ایک طویل اور وسائل طلب منصوبہ ہے جس کےلئے آئندہ حکومت کو سفارشات پیش کریں گے. نگران وزیراعلی کاکہناتھاکہ انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت پرالزامات لگتے رہتے ہیں جنہیں حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے کسی بھی قومی رہنما کا نام الزامات کے حوالے سے نہیں لینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ اتوار کےروز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی شکایات دور کردی گئیں ۔
انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت پرالزامات لگتے رہتے ہیں جنہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے:نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری
Jul 05, 2018 | 00:31