پہلا ٹیسٹ:کیما روئچ کی تباہ کن باﺅلنگ ‘بنگلہ دیش 43رنز پر ڈھیر

Jul 05, 2018

انٹیگا (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین باولرز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں طوفانی باولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین سکور 43 پر آوٹ کر دیا ہے۔سرویوین رچرڈز سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیشی بلے باز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑنے لگے اور صرف ایک بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو سکا جبکہ 5 بلے باز کوئی سکور ہی نہ بنا سکے۔لٹن داس نے 25 رنز بنائے‘ تمیم اقبال 4، مومن الحق 1، مشفیق الرحیم 0، شکیب الحسن 0، محمود اللہ 0، نورالحسن 4، مہدی حسن میراز 1، قمرالاسلام 0، روبیل حسین 6 اور ابو جید 2 رنز بناسکے۔ کیمار روچ نے5 اوورز میں 8 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ میگوئل کومنز نے 3 اور جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔کالی آندھی نے اپنی پہلی اننگز میںایک وکٹ پر136رنز بناکر 93رنز کی برتری حاصل کرلی ۔سمتھ 58رنز بناکر آﺅٹ ‘ براتھویٹ57اور پاول21رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم سکور پر آوٹ ہونے والی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جو 1955ءمیں 26 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
1896ءمیں جنوبی افریقہ 30 رنز، 1924ءمیں جنوبی افریقہ 30 رنز، 1899ءمیں جنوبی افریقہ 35 رنز، 1932ءمیں جنوبی افریقہ 36 رنز، 1902ءمیں آسٹریلیا 36 رنز، 1946ءمیں نیوزی لینڈ 42 رنز، 1888ءمیں آسٹریلیا 42 رنز، 1974ءمیں بھارت 42 رنز اور 1889ءمیں جنوبی افریقہ 43 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی۔

مزیدخبریں