سہ ملکی ٹی 20 سیریز : پاکستان زمبابوے کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )سہ فریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دےدی ہے۔ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف مسلسل دوسری فتح ہے جبکہ آسٹریلیا کےخلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے حسین طلعت اور فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 163 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور حارث سہیل نے کیا اور دونوں نے ٹیم کو 58 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا جس کے بعد حارث 16 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔اس کے بعد حسین طلعت بیٹنگ کرنے آئے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 92 رنز تک پہنچایا۔اس موقع پر اوپنر فخر زمان باو¿نڈری لگانے کی کوشش میں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ فخر صرف تین رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔ ان کی 47 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔فخر کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز کریز پر آئے اور حسین طلعت کے ساتھ مل کر سکور کو 138 رنز تک پہنچایا تو حسین طلعت باو¿نڈری لگانے کی کوشش میں 44 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔حسین کے آو¿ٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کریز پر آئے جنھوں نے سرفراز کے ساتھ مل کر 163 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ سرفراز 38 رنز پر جبکہ شعیب ملک 12 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے پہلے زمبابوے کی اننگز کی خاص بات مین آف دی میچ اوپنر سولومن مائر کی بیٹنگ تھی جنھوں نے صرف 63 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔مائر کے علاوہ ڑواو¿ اور مساکدزا نمایاں بلے باز رہے جنھوں نے بالترتیب 24 اور 33 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے باﺅلنگ کارکردگی اتنی خاص نہیں رہی اور کپتان سرفراز احمد نے سات باﺅلرز استعمال کیے۔جب زمبابوے نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو ان کے اوپننگ بلے باز سیفاس ژہواو¿ اور سولومن مائر نے 49 رنز کی شراکت قائم کی جسے آٹھویں اوور میں فہیم اشرف نے سیفاس ژہواو¿ کو بولڈ کر کے توڑا۔بعد کے آنے والے بلے بازوں نے خود اتنا جارحانہ انداز نہیں اپنایا لیکن مائر کا بھرپور ساتھ دیا۔12ویں اوور میں شاداب خان نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی جب انھوں نے ماسکادزا کو کو صرف دو رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر جن کو ٹیم میں دوبارہ جگہ ملی زیادہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان نے میچ میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل کو اور عثمان خان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں جگہ دی تھی۔ٹورنامنٹ کے پہلے راو¿نڈ کے مقابلوں میں آسٹریلیا کے پلہ بھاری رہا اور وہ پاکستان اور زمبابوے کو بھاری شکست سے دوچار کر کے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں شکست دی تھی اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ میزبان ٹیم دونوں میچ ہار چکی ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ آج ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے مد مقابل ہونگی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...